کوئٹہ(پ ر) جمہوری وطن پارٹی کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت مرکزی کنوینر چوہدری نوید احمد مرکزی سیکرٹریٹ جمہوری وطن پارٹی بگٹی ہاؤس فاطمہ جناح روڈ کوئٹہ منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی عہدیداروں جے ڈبلیو پی خواتین ونگ وطن یوتھ ونگ وطن لیبر ونگ کے عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے محمد صلاح بگٹی مرحوم اور شہید نجیب کاکڑ کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ گرفتار دہشت گرد قاتل مجرم کو کڑی سے کڑی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے اجلاس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک ایسا شخص جو کہ پاکستان کا شہری بھی نہیں اسلحہ کے ساتھ بلیک شیشے گاڑی کے ساتھ کیسے سیاحتی مقام تک پہنچا راستے میں کسی چوکی یا ناکہ پر کوئی چیکنگ کرنے والا نہیں تھا ذمہ دارو ں کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے اجلاس میں محمد صلاح بگٹی مرحوم اور شہید نجیب کاکڑ کیلئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے ۔