کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن، شاہ مسعود، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، توقیر بھٹی، امین آغا، ارشد اچکزئی، نعمت اللہ، ضیاء الحق، سردار احمد و دیگر نے بیان میں گزشتہ روز ہنہ اوڑک میں سماجی کارکن نجیب اللہ کاکڑ اور خضدار میں کامران جتک کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔