• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل بدمست ہاتھی‘ شکست اسکا مقدر بنے گی‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی  و دیگرنے ایران پر صیہونی ریاست کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسرائیل امریکا کا بدمست ہاتھی بن چکا جس کا جب جی چاہے کسی ملک پر چڑھ دوڑتا ہے، لیکن ذلت و رسوائی اس کا مقدر بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے سنگین عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ، مگر افسوس مسلم ممالک خصوصاً اس سلسلے میں او آئی سی کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موقف واضح ہے اور وہ اپنے برادر اسلامی ملک ایران کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھے گا، انہوں نے اقوامِ متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے اقتصادی، سفارتی اور سیاسی پابندیاں عائد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے جوابی حملے ایران کا حق ہے، ایران کو اپنی سالمیت، خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لئے مکمل طور پر دفاع اور موثرجوابی کارروائی کا حق حاصل ہے ۔
کوئٹہ سے مزید