• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانونی فیول اسٹیشنزسے متعلق عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے،او ایم اے

کوئٹہ(پ ر) آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سی ای او طارق محمود نے ایران میں جاری تنازعہ کے باعث ڈیزل کی ممکنہ بندش پر شدید تشویش کا اظہارکرتےہوئےکہا ہے کہ بلوچستان میں قانونی فیول ریٹیل ڈھانچے کی عدم موجودگی کے باعث ایک بڑا بحران جنم لے سکتا ہے، جو سرحدی اضلاع میں عوامی آمدورفت اور ٹرانسپورٹ کو بری طرح متاثر کرے گا۔بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں قانونی اور ریگولیٹری نظام کی شدید کمی ہے۔ ایسی صورتحال میں آئل مارکیٹنگ کمپنیاں غیرقانونی یا غیر رسمی فیول اسٹیشنز کو پاکستانی ڈیزل کیسے فراہم کریں گی؟ عوام اور ٹرانسپورٹ نظام کس طرح فعال رہ پائے گاانہوںنے مطالبہ کیاکہ عوام میں قانونی فیول اسٹیشنز کی اہمیت سے متعلق آگاہی مہم کا آغازکیاجائےفیول اسٹیشن کے لائسنس کے طویل اور پیچیدہ عمل میں نرمی کی ضرورت ہےہر ضلع اور تحصیل میں قانونی فیول اسٹیشنز کا قیام عمل میں لایاجائےاگر ایران سے ڈیزل کی سپلائی بند ہو گئی اور متبادل قانونی انفراسٹرکچر نہ بنایا گیا تو بلوچستان میں ایک شدید عوامی بحران جنم لے گا۔ حکومت کے پاس بہت کم وقت ہے، فوری اور مؤثر اقدامات ہی اس صورتحال کا حل ہیںوفاقی اور صوبائی حکومت بلوچستان میں ایندھن کے بنیادی ڈھانچے کو ترجیح دی جائے تاکہ عوامی ٹرانسپورٹ اور علاقائی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید