• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 اپریل تک بھارہ کہو بائی پاس پراجیکٹ مکمل کیا جائے، وزیراعظم کی چیئر مین سی ڈی اے کو ڈیڈ لائن

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئر مین سی ڈی اے کو ڈیڈ لائن دی ہے کہ 10ا پریل تک بارہ کہو بائی پاس پراجیکٹ کو مکمل کیا جا ئے۔ سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ عدالت سے حکم امتناعی کی وجہ سے قائد اعظم یونیو رسٹی کی حدود میں ایک اعشاریہ تین کلومیٹر کے ایریا میں کام متاثر ہو اتاہم اب اس جگہ بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ بارہ کہو با زار میں فلائی اوور کی تعمیر جاری ہے۔ ایک کلو میٹر طویل فلائی اوور ہے جبکہ چار کلومیٹر کی شاہراہ ہے۔ پراجیکٹ پر 40فی صد کام مکمل ہو چکا ہے۔ دوسری جانب چیئر مین سی ڈی اے نے ممبر انجنیئر نگ کو ڈیڈ لائن دی ہے کہ مارگلہ ایو نیو کو 31دسمبر تک مکمل کیا جا ئے۔ سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ جی ٹی روڈ این فائیو سے سیکٹر ڈی بارہ تک دس کلومیٹر کی یہ شاہراہ تکمیل کے آ خری مرحلے میں ہے اور اسے دو تین ہفتوں میں مکمل کر لیا جا ئے گا۔ اسے ٹریفک کیلئے کھول دیا جا ئے گا البتہ فنشنگ کا کام اس کے بعد مکمل کیا جا ئے گا۔مارگلہ ایونیو مکمل ہونے سے خیبر پختونخوا اور ٹیکسلا کی ٹریفک سری نگر ہائی وے کی بجائے مارگلہ ایونیو کے ذ ریعے اسلام آ باد جا ئے گی۔
اسلام آباد سے مزید