• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت مضبوط ہوتی ہے تو غیرجمہوری عناصر سازشیں کرنے لگتے ہیں، بلاول

نیویارک (عظیم ایم میاں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےکہاہےکہ جب پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہونے لگتی ہے تو جمہوری اقدارکی پیش رفت اور مضبوطی پر بعض غیرجمہوری عناصر اپنے اقتدار اور گرفت کیلئے جمہوری عمل کے خلاف احتجاج اور سازشیں شروع کردیتے ہیں۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹونے اپنے دورہ نیویارک کے اختتام پر نمائندہ جنگ/جیو سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے سیلاب زدگان کیلئے امریکی امداد اور اقدامات پر شکریہ ادا کیا اوربتایا کہ وہ اپنے قیام واشنگٹن کے دوران اس بارے میں امریکیوں سے ملاقاتوںمیں بھی اس کااظہار کریںگے،امریکا کی دونوں سیاسی پارٹیوں سے وابستہ امریکی قانون سازی کے ایک مشترکہ گروپ کی دعوت پر واشنگٹن جارہا ہوں جہاں ان سینیٹروں سے ملاقاتوں کے علاوہ بعض امریکی حکومت کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی اور تھنک ٹینک کے دانشوروں سے بھی گفتگو ہوگی۔وزیرخارجہ بلاول سے جب یہ سوال کیا گیا کہ ملک کی داخلی سیاسی صورتحال کے آپ کی غیر ملکی رہنماؤں سے ملاقاتوں پرکیا اثرات و مشکلات مرتب ہوئے ہیں تو انہوںنے جواب میں کہا کہ غیرملکی رہنما پاکستان کی سیاسی اورجمہوری تاریخ سے بھی و اقف ہیں اور یہ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ کتنا بڑا جمہوری اقدام ہے کہ ایک وزیراعظم (عمران خان) کو جمہوری انداز میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا۔ کسی مارشل لاء یا عدالتی فیصلے سے حکومتی تبدیلی نہیں ہوئی بلکہ جمہوریت کے مطابق عدم اعتماد کے ذریعے حکومت کو ہٹایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید