اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )گوجر خان میں پنجاب یونیورسٹی کیمپس قیام کیلئے اہم اقدامات کی منظوری دے دی گئی ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پیر کو اسلام آباد میں اجلاس جس میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کمیشن، چیف پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کمیشن اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی گوجر خان کے ذیلی کیمپس کے فوری قیام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے سیکرٹری پلاننگ ڈویژن کو کیمپس کے قیام کے لیے فنڈز کے فوری اجراء کی ہدایت کی۔