• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، تحریف شدہ قرآن پاک کی اشاعت میں ملوث ملزمان کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سوشل میڈیا پر تحریف شدہ قرآن پاک کی اشاعت میں ملوث ملزمان کی جانب سے اخراج مقدمہ کی درخواست پرایف آئی اے سے 10 جنوری کوجواب طلب کر لیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے بتائے یہ معاملہ کیس نوعیت کا ہے؟ملزمان ظہیر احمد، شیراز احمد اور محمود اقبال ہاشمی کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے وٹس ایپ گروپوں میں تحریف شدہ قرآن پاک کی تشہیر پر مقدمہ درج کیا، ایف آئی اے کا مقدمہ درج کرنا آزادی اظہار رائے پر قدغن ہے، عدالت ایف آئی اے کو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔
ملک بھر سے سے مزید