• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، ہنڈی کے کاروبار میں ملوث افراد نے ایف آئی اے ٹیم یرغمال بنا لی

کوئٹہ( نمائندہ جنگ ) ایف آئی اے کوئٹہ کی شارع اقبال پرمقامی منی ایکسچینج سینٹر میں حوالہ و ہنڈی میں ملوث افراد کےخلاف کارروائی۔مشتعل تاجروں نے ایف آئی اے اور میڈیا ٹیموں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئےجیو نیوز سمیت دیگر میڈیا اور ایف آئی اے کی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا ۔ ایف آئی اے نے متعدد دکانیں سیل کر دی حوالہ و ہنڈی میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔واقعہ کے خلاف مشتعل تاجروں نے سینٹرکے سامنے ٹائر جلائے اور رکاوٹیں کھڑی کرکےروڈ بلاک کردیاپولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ۔ وزیر اعلیٰ نے مشتعل ہجوم کی جانب سے میڈیا ٹیموں پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں حوالہ و ہنڈی کے حوالے سے شکایات پر ایف آئی اے کی کمرشل بینکنگ سرکل ٹیم نے شارع اقبال پر واقعہ مقامی منی ایکسچینج سینٹرحوالہ و ہنڈی میں ملوث افراد رکے خلاف کارروائی کی ایف آئی اے ٹیم کو دیکھتے ہی حوالہ ہنڈی میں ملوث تاجر مشتعل ہو گئے ایف آئی اے اور میڈیا ٹیموں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران انجمن تاجران کے بعض نمائندے بھی وہاں پہنچ گئے،جنہوں نے سینٹر کا گیٹ بند کردیا مشتعل تاجروں نے جیو نیوز اور دیگر نجی چینلز کی ڈی ایس این جیز کی گاڑیوں کے ٹائر خنجروں کے وار کر کے پھاڑ دئیے جبکہ ،ایف آئی کی گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا۔ تاہم اینٹی رائیٹس فورس اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر ایف ائی اے اور میڈیا کی ٹیموں کو سنٹرسے باہر نکلا جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم نے معتدد دکانوں کو سیل کر کے حوالہ و ہنڈی میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔واقعہ کے خلاف مشتعل تاجروں نے سینٹر کے سامنے ٹائر جلائے اور رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کردیابعد ازاں تاجر منتشر ہوگئے اور شارع اقبال پر ٹریفک بحال کردی گئی۔
اہم خبریں سے مزید