• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس ڈرونز کے بدلے ایران کو جدید فوجی مصنوعات دے گا، برطانیہ کا دعویٰ

لندن(این این آئی)برطانیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس ڈرونز کے بدلے ایران کو جدید فوجی مصنوعات دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ لندن میں برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کے بڑے فوجی حمایتیوں میں ایران بھی شامل ہوگیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے روس کو 300 سے زیادہ کامیکاز ڈرونز دیے ہیں۔برطانوی وزیر دفاع کے مطابق ایرانی ڈرونز کے بدلے روس ایران کو جدید فوجی پرزے اور آلات دے گا۔ ایران کو جدید فوجی آلات ملنے سے مشرق وسطی کی سلامتی کو نقصان پہنچے گا۔
یورپ سے سے مزید