• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی تقدیر کے فیصلے کب تک واشنگٹن میں ہوتے رہیں گے، سراج الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی تقدیر کے فیصلے کب تک واشنگٹن کے بند کمروں میں ہوتے رہیں گے؟، پنجاب میں آئینی بحران تو سندھ میں سیلاب متاثرین دہائیاں دے رہے ہیں، خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال بدتر، بلوچستان محرومیوں کا آتش فشاں بن چکا ہے، مگر پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ٹرائیکا اپنے مفادات سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، عوام کی کسی کو پروا نہیں۔ حکمرانوں کی لوٹ مار اور بداخلاقیوں کی طویل داستانیں زبان زدعام ہیں۔ استعمار کے وفادار حکمران اپنی لابنگ کے لئے امریکا اور یورپ میں فرمز اور شخصیات ہائر کرتے ہیں۔ نام نہاد لیڈروں کا احتساب عوام ووٹ کی طاقت سے کرے۔ سویلین بالادستی قائم کرنا ہوگی، حقیقی احتساب اور شفاف الیکشن ہوئے تو ٹرائیکا کا نام و نشان تک مٹ جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ امیر جماعت نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ گوادر میں مظاہرین 35روز سے اپنے حقوق کے لئے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید