پشاور (جنگ نیوز)ڈپٹی کمشنر ہری پور فواد خا ن کے زیرصدارت محکمہ مال کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ، تحصیلدار اور تمام متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں افسروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔