• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈویژنل انجینئر ریلوے ملتان کی لودھراں سے ڈیرہ نواب صاحب تک موٹر ٹرالی انسپکشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل انجینئر تھری ریلوے ملتان چوہدری ناصر حنیف نے لودھراں سے ڈیرہ نواب صاحب تک موٹر ٹرالی کے ذریعے انسپکشن کی اور ٹریک کا جائزہ لیا،انہوں نے سیکشن کےراستے میں آنے والے تمام پھاٹکوں کو چیک کیا جبکہ ریلوے ٹریک پر کام کرتے ہوئے گینگ مینوں کے کام کا بھی جائزہ لیا ،بعدازاں انہوں نے لودھراں سے ڈیرہ نواب صاحب تک تمام ریلوے اسٹیشنوں کی عمارات کا معائنہ بھی کیااور اسسٹنٹ انجینئر لودھراں ، اور آئی او ڈبلیو سمہ سٹہ کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں ۔
ملتان سے مزید