لاہور(کرائم رپورٹرسے)اچھرہ کے علاقہ میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ہوئی جس دوران نوجوان جاں بحق اوربہن زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق 24 سالہ ارحم ذوالفقار اپنی بڑی بہن فجر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا، حادثہ شمع سٹاپ کے قریب پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،زخمی خاتون سروسزہسپتال میں زیرعلاج ہے۔