• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شائع خبر فیک اکاؤنٹ سے ہے تصدیق کی جانی چاہئے تھی، سمیرا ملک

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور نائب صدر مسلم لیگ ن سمیرا ملک نے کہا ہے کہ روزنامہ جنگ اور جیو نیوز پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مستند سمجھا جانے والا ادارہ ہے اور اصولی طور مجھ سے منسوب خبر کی مجھ سے تصدیق کی جانی چاہیے تھی جو ایک نہایت تکلیف دہ بات ہے ۔ میرے نام سے جنگ میں چھپنے والی اسٹوری میرے فیک اکاؤنٹ سے ہے ۔ ہمارا ٹوئٹر کے اس فیک اکاؤنٹ سے قطعی طور پر کوئی تعلق نہیں ہے اور اس کی بنیاد پر چھپنے والی اسٹوری من گھڑت اور جھوٹ ہے جس کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ شمائلہ رانا کو قانونی نوٹس کیلئے اپنا مؤقف ریکارڈ کرا دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید