• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا سے یومیہ 5ہزار اموات ہورہی ہیں، برطانوی فرم کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی ریسرچ فرم نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کی نئی لہر کے دوران چین میں یومیہ 5ہزار اموات ہورہی ہیں، چین میں ایک مرتبہ پھر عالمی وبا کورونا وائرس سر اٹھانے لگی ہے۔

برطانوی ہیلتھ ریسرچ فرم’’ائیر فینیٹی ‘‘ کا کہنا ہے کہ جنوری میں یومیہ کیسز کی تعداد 37لاکھ تک پہنچ جائیگی جبکہ مارچ کے مہینے میں یہ تعداد 42لاکھ یومیہ تک پہنچ سکتی ہے ۔

چینی حکومت کی جانب سے جاری اعداودشمار کے مطابق بدھ کے روز کورونا وائرس کے 2ہزار 966نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ دسمبر میں اب تک کورونا سے مرنے والوںکی تعداد 10سے کم ہے

برطانوی ریسرچ فرم کا کہنا ہے کہ اس کے اکھٹے کئےگئے اعدادو شمار چین کے سرکاری اعداد و شمار کے بالکل برعکس ہیں جوگزشتہ ہفتے میں ایک ہزار 800 کیسز اور صرف سات اموات کی اطلاع دے رہے تھے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) نےبرطانوی ریسرچ فرم کے اعداو شمار پر تبصرہ نہیں کیا۔

اہم خبریں سے مزید