• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے باہر کھلی کچہری کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری طارق ز مان گجر کی قیادت میں چیئرمین ہوم ڈیپارٹمنٹ شاید حسین گلو، وائس چیئرمین یاسمین خاکوانی، شکایت سیل کے اسلم طاہر انصاری نے ڈسٹرک جیل ملتان کے باہر کھلی کچہری لگائی اور سائلین کےمسائل سنے، اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نازک شہزاد، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نوید اختر بھی موقع پر موجود تھے جنہوں نے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، دریں اثنا سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نے مشیر وزیر اعلیٰ کو ڈسٹرکٹ جیل کا معائنہ بھی کروایا، اس موقع پر طارق زمان گجر نے ناقص سامان مہیاکرنے پر ٹھیکیدار پراظہار برہمی کرتے ہوئے ٹھیکے داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔
ملتان سے مزید