• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی اعتماد کے ووٹ میں ناکام ہونگے، حکمران اتحاد

اوکاڑہ (وارث حیدری)پرویز الٰہی اعتماد کے ووٹ میں ناکام ہونگے ، حکمران اتحاد بیک ڈور روابط کے بعد پر امید ،حمزہ شہباز اگلے وزیر اعلیٰ پنجاب، شجاعت سمیت تمام قائدین نے منظوری دیدی

 تفصیلات کے مطابق حکمران اتحادپرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ میں ناکامی کیلئے پرامید،حمزہ شہباز کی اگلے ممکنہ وزیر اعلیٰ کیلئے زرداری،شجاعت سمیت تمام قائدین نے منظوری دے دی

ذمہ دارذرائع نے بتایا کہ حکمران اتحاد بیک ڈور روابط کے بعد انتہائی پرامیدہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لینے میں ہر صورت ناکام ہوں گے جس کے بعد پنجاب میں ان کی حکومت بنے گی ، آصف زرداری،چودھری شجاعت ،جہانگیر ترین اور دیگر قائدین کے براہ راست روابط میں مکمل یکسوئی پائی گئی،حکمران اتحاد اس بات پر بھی انتہائی مطمئن ہے کہ 23دسمبر کو پنجاب و کے پی اسمبلی نہیں ٹوٹ سکی، جو پی ٹی آئی کی ایک بڑی سیاسی شکست ہے، عمران خان سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے

پی ٹی آئی کی تنہائی کیلئے سیاسی روابط جاری رہیں گے، نون لیگ کو وزارت اعلیٰ کی آفر کے بعدزردای کی طرف سے حمزہ شہباز کو بلاول بھٹو کی طرح بیٹا قرار دینے کی بات کو حکمران اتحاد میں خاصی پذیرائی ملی،چودھری شجاعت نے بھی آفر سپورٹ کیا،جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں کی پارلیمانی پارٹی نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کا امیدوار بنا لیا۔

اہم خبریں سے مزید