ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر خالد حنیف لودھی ،انفارمیشن سیکریٹری ایم سلیم راجہ ،پیپلزپارٹی صوبائی حلقہ 214 کے امیدوار وسابق یوسی چیئرمین زاہد خان پٹھان ،ملک اللہ بخش بھٹہ،ملک عاشق بھٹہ نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو شھید جمہوریت ہیں ان کی ملک وقوم کے لیے سیاسی ،سماجی عوامی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا ئے گا بے نظیر بھٹو نے ضیاءآ مریت کا مقابلہ کیا اور اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔پیپلز لائرز فورم ضلع ملتان کے صدر بیرسٹر ملک فیض رسول لابر اور ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ہی جمہوریت کے لئے مشعل راہ ہے۔پیپلزپارٹی ملتان ڈویژن کے نائب صدر سلیم شہزاد, ملتان سٹی کے سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران, ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی امین ساجد, صوبائی حلقہ 213 کے جنرل سیکرٹری ملک رمضان کمبوہ, صوبائ حلقہ 217 کے نائب صدر نذیر کاٹھیا اور طارق شاد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی کی مرکزہ تقریب میں شرکت کیلئے ملتان سے جیالے عزم کے ساتھ گڑھی خدا بخش لاڑکانہ کیلئے روانہ ہوں گے۔