• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ یا اپریل میں الیکشن کی پیش گوئی، باجوہ نے زرداری، مراد علی شاہ سے ڈیل کی، عمران خان

لاہور(خبرایجنسیاں…مانیٹرنگ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی ،میری پیشگوئی ہے کہ انتخابات مارچ اپریل میں ہو جائینگے، استعفوں کی تصدیق کیلئے ہمارے ارکان کل قومی اسمبلی جائینگے، حکومت میں آنے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا ، ق لیگ نے ہمارا ساتھ دیا اس سے اتحاد رہےگا،بلاول اپنے پیسے پر دورے کر رہے ہیں تو کیا یہ نجی دورے ہیں؟ پی پی اور ن لیگ کے پاس فنڈنگ کی رسید نہیں، ہمارے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا بیس ہے ۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤنگا۔ وزیر خارجہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا بلاول بھٹو زرداری نے مجھ سے زیادہ بیرون ملک کے دورے کیے، اپنے پیسے پر دورے کر رہے ہیں تو کیا بلاول کے یہ نجی دورے ہیں؟عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کنٹرولڈ ہے اور جنرل باجوہ نے زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پاس فنڈنگ کی کوئی رسید نہیں جبکہ ہمارے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا بیس موجود ہے۔

اہم خبریں سے مزید