• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، سوشل میڈیا پر لڑکے کو مبینہ خودکش بمبار بنا دیا گیا، تصویر وائرل

پشاور(نمائندہ جنگ ) پشاور میں ایک لڑکے کو مبینہ خودکش بمبار بنادیا گیا، شہر میں خودکش بمبار کے داخلے کی اطلاعات سے ہلچل مچ گئی تھی اوردن بھرسوشل میڈیا پر مشکوک نوجوان کی تصاویر اور ویڈیو گردش کرتی رہی جبکہ بعد میں قراردیا گیا کہ مشتبہ لڑکا پجگی کا رہائشی ہے اورٹائرشاپ میں کام کرتا ہے ۔بچے سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے پر پولیس بھی شدید تنقید کی زد میں رہی۔ گزشتہ روز وٹس ایپ گروپس اور دیگرسماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرایک لڑکے کی تصویر اور ویڈیوززیرگردش رہی اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا کہ مبینہ حملہ آور پشاورمیں داخل ہوچکا ہے اور ایک مقامی ہوٹل میں تھوڑی دیر کیلئے قیام کے بعداس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجزاورسکرین شارٹس بھی جاری کئے گئے اورشہریوں کو مطلع کیا گیا کہ مشکوک نوجوان نظر آنے کی صورت میں15پر اطلاع دی جائے۔ ادھر خودکش بمبار کے داخلے کی اطلاع پر شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ سکیورٹی بھی سخت کردی گئی تھی تاہم بہت جلد لڑکے کی شناخت ہوگئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید