• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک سکے کے دو رخ، سراج الحق

مردان ( نمائندہ جنگ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں ایک سکے کے دو رخ ہے ، دونوں عالمی اسٹبلشمنٹ کے ایجنٹوں کا ٹولہ ہے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کشمیر کو انڈیا کے حوالہ کیا ۔ ان لوگوں نے پاکستانی عوام کے ہاتھوں میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی زنجیریں ڈال دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع مردان کے زیراہتمام اجتماع عام سے خطاب کے دوران کیا ۔ اجتماع سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر راشد نسیم ، صوبائی امیر و سابق سینیٹرپروفیسر ابراہیم خان ، صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع ، امیر ضلع مردان غلام رسول اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ 22کروڑ عوام پر اب بھی نظام یہودیوں کے ایجنٹوں کا ہے ۔ پی ٹی آئی کا ترانہ ہے کہ ہم سابق آرمی چیف باجوہ کے خلاف ہے کیا قوم بھول گئے ہیں کہ عمران خان روزانہ بیان دیتے کہ باجوہ صاحب ایک جمہوریت پسند آرمی چیف ہے اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان جھگڑا غربت کے خاتمے ، قرضوں کی معیشت ختم ہو ، ملک میں تعلیم عام ہو، بالکل نہیں یہ سب کرسی اور اقتدار کے بھوکے ہیں ۔ سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کے عدالتوں میں شہری انصاف کیلئے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید