پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی ارشدایوب خان نے گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر مواصلات یوسف ایوب خان کے ہمراہ خانپور کے گاؤں راجدہانی میں 86 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی واٹر سپلائی سکیم اور ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کی لاگت سے مین اور لنک روڈ کروالی کا افتتاح کیا۔ارشدایوب خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبے بھر میں بلاتفریق ہر ضلع میں میگاپراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے جس سے نمایاں بہتری آئے گی۔صوبائی حکومت نے صوبے میں اصلاحات اور ریکارڈ ترقیاتی کام کئےجسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ہری پور میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جبکہ بعض منصوبوں پر ترقیاتی کام جاری ہے۔