• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق گورنر رفیق رجوانہ کی رہائش گاہ پر قائداعظم، نواز شریف کی سالگرہ منائی گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر ) سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ ،انجینئر ملک آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ رجوانہ ہاؤس پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اورمسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی ، تقریب میں بڑی تعداد میں مسلم لیگی عہدیدارن اور کارکنوں نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک رفیق رجوانہ نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا تھا اور اس کے لئے مسلمانوں نے بڑی قربانیاں دیں تھیں، پاکستان کے استحکام کے لئے مسلم لیگ (ن) ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے پاکستان قائد میں محمد نواز شریف کی قیادت میں بھرپور ترقی کرے گا،اس موقع پر ملک آصف رفیق رجوانہ، ملک احمد حسین ڈیہڑ، شیخ طارق رشید ،بلال بٹ،حاجی احسان الدین قریشی، شہزاد مقبول بھٹہ، ملک ذوالفقار ڈوگر، عثمان خان بابر ، عامر منظور انصاری  اور دیگر موجود تھے۔
ملتان سے مزید