نوجوانی میں خودکشی کرنے والی بھارتی اداکارہ تونیشا شرما 2018ء میں ڈپریشن سے لڑتی رہیں، اُس وقت اُنہیں کام پر جانے سے نفرت تھی۔
گزشتہ برس جب وہ ’انٹرنیٹ والا لو‘ میں نظر آئیں، اس دوران ایک انٹرویو میں تونیشا شرما نے انکشاف کیا تھا کہ وہ جذباتی طور پر ٹوٹ چکی تھیں اور انہیں ڈپریشن کا سامنا تھا۔
ہفتے کے روز ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی کرنے والی تونیشا شرما 2018ء میں ڈپریشن کا شکار رہ چکی تھیں، وہ اس دوران ادویات بھی لیتی تھیں۔
اداکارہ اس دور کے حوالے سے کہتی تھی کہ وہ زومبی بن گئی تھیں اور مجھے کام پر جانے سے نفرت تھی۔
انہوں نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ کم عمری سے کام کررہی ہیں، وہ بہت چھوٹی تھی جب والد کا انتقال ہوگیا، میں چند بہت قریبی بچھڑ گئے، جن میں دادی اور کزن بھی شامل ہیں۔
تونیشا شرما نے مزید کہا کہ ان سب کے جانے کے بعد میں جذباتی طور پر ٹوٹ چکی تھی، اس وقت مجھے ڈپرپشن اور بے چینی کی تشخیص ہوئی، تب میں نے ادویات لینا شروع کیں۔
اسی انٹرویو میں تونیشا نے بتایا کہ ساتھی اداکار کنور ڈھلون نے مجھے صورتحال سے نکلنے میں مدد کی وہ بہترین دوست ثابت ہوئے۔
ان کا کہنا تھاکہ انٹرنیٹ والا لو کی شوٹنگ کے دوران وہ پہلا شخص تھا، جس سے میں نے ڈپریشن پر بات کی۔
تونیشا کی موت کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا، جس کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی کہ اداکارہ کے ساتھی اداکار شیزان خان سے تعلقات تھے، ان میں دو ہفتے قبل ہی بریک اپ ہوا تھا۔
ٹی وی شو ’علی بابا داستانِ کابل‘ میں شہزادی مریم کا کردار نبھانے والی تونیشیا نے سیٹ پر خودکشی کرلی، ان کے ساتھی اداکار شیزان خان کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
شیزان شو میں علی بابا کا کردار نبھا رہے ہیں، وہ عدالتی حکم پر 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔