کراچی (نیوز ڈیسک)چین نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ بیجنگ سے چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے کورونا وائرس کے حوالے سے لازمی قرنطینہ پابندی 8 جنوری سے ختم ہو جائے گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق پچھلےماہ بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے قرنطینہ کی مدت 5 روز کر دی گئی تھی۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ چین میں مارچ 2020 میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ لازمی کیا گیا تھا۔