• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں چین کے خفیہ پولیس اسٹیشنوں کی تحقیقات

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان کی حکومت نے دارالحکومت ٹوکیو میں چین کی جانب سے خفیہ پولیس اسٹیشن قائم کرنے سے متعلق رپورٹ کی تحقیقات شروع کردی۔ جاپان کے علاوہ یورپی ممالک، امریکا اور کینیڈا میں بھی حکام کی طرف سے اسی طرح کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ چین نے دنیا کے کئی اہم ممالک میں تقریباً 102 غیر قانونی پولیس اسٹیشن قائم کر رکھے ہیں۔اسپین میں قائم ایشیا پر مرکوز حقوق کی تنظیم سیف گارڈ ڈیفنڈرز نے ستمبر سے اب تک 2رپورٹیں شائع کی ہیں جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ چینی حکام نے جاپان سمیت 53 ممالک میں 102سمندر پار پولیس اسٹیشن قائم کیے ہیں۔دوسری جانب چین نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نام نہاد سمندر پار پولیس اسٹیشنوں کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ پولیس اسٹیشن کے نام سے بدنام ہونے والے مراکز رضاکارانہ طور پر چلائے جانے والے مراکز ہیں جو شہریوں کو دستاویزات کی تجدید اور دیگر خدمات پیش کرنے میں مدد کرتے ہیں جو کورونا وائرس کے دوران متاثر ہوئی تھیں۔

یورپ سے سے مزید