لندن(نیوز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے لذیز کھانوں کا لطف اٹھایا۔ باکسر عامرخان نے اپنا آرڈرخود اپنے سامنے بیٹھ کر تیار کروایا اور چائینیز و دیسی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔اس موقع پر عامر خان نے گوجرانوالہ کے کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے مشہورکھانوں کے بارے میں جو سنا تھا وہ صحیح تھا۔ گوجرانوالہ کے کھانے بہت مزے دار ہیں، عامرخان نے مقامی ہوٹل کی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔