• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بینظیر بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، زاہد مغل

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل ) پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت زاہد مغل نے پاکستان کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کے 15ویں یوم شہادت کے موقع پر اپنے بیان کہا کہ بینظیر بھٹو کو جدا ہوئے 15برس ہوگئے ہیں مگر ان کی یادوں کی خوشبو کبھی بھی اور کسی بھی سطح پر کم نہیں ہوئی، وہ دنیائے اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم اور پاکستانی خواتین کیلئے جہد مسلسل کی عمدہ مثال تھیں ،بینظیر بھٹو شہید آج بھی پیپلز پارٹی کےجیالوں اور پاکستان کے عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہیدپاکستان کے عوام کے دلوں پرراج کرتی تھیں وہ صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی عظیم لیڈر تھیں جنہیں شہید تو کر دیا گیامگر ان کی سوچ اور نظریات کوکبھی بھی ختم نہیں کیاجا سکتا ،انہوں نے کہا کہ آج بے نظیر بھٹو کا جانشین ان بیٹا بلاول بھٹو پاکستان کے بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید کے افکار و نظریات کو اپناتے ہوئے باطل قوتوں کے خلاف سینہ سپر ہوکر ان کو شکست فاش دے کرقائد عوام ذوالفقار علی بھٹواور بینظیر بھٹو شہید کے خواب کو پورا کیا جائے، شہید رہنما کی برسی پر ہمیں یہ عہد بھی کرنا ہوگا کہ ہم اپنی پارٹی اور اپنے چیئرمین کی ہر کال پر لبیک کرتےہوئے ملک کو بچائیں گے۔
یورپ سے سے مزید