لاہور (خصوصی رپورٹر) مری اور دیگر علاقوں میں برف باری سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، روڑز پر کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو ، رکاوٹ کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ان خیالات کا اظہار ریلیف کمشنر پنجاب نوید حیدر شیرازی نے ضلع مری میں متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے برف باری کے پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔