لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی دوست سے مبینہ ٹیلیفونک گفتگو سامنے آگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق دوران گفتگو فواد چوہدری نے کہا کہ سلیمان شہباز سے پوچھیں کہ آپ تحریک انصاف سے کیا رعایت چاہتے ہیں، انہیں بتائیں کہ سیاستدانوں کو آپس میں بات کرکے فریم ورک بنانا چاہیے۔آڈیو میں فواد چوہدری ذوالفقار احمد سے بھیجے گئے پیغام پر کہہ رہے ہیں کہ سیاسی جماعتیں آپس میں بات کریں، ہر وقت ہم فوجیوں کو دیکھتے رہتے ہیں کہ یہ اب کیا کرینگے۔ ذوالفقار احمد نے انکی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ چلیں ٹھیک ہے یہ ریلیونٹ رپورٹ ہے یہ بھیج دوں، جسکے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ سلیمان کو بھیجو۔