• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF پروگرام پورا کریں گے، ڈیفالٹ نہیں ہوگا، ہم ہوں یا نہ ہوں ملک ضرور آگے جائے گا، اسحاق ڈار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہناہے کہ پاکستان معاشی بھنورمیں پھنسا ہواہے ‘حالات بہت سخت ہیں ‘تین ماہ سے پہلے جو معاشی تجربے ہوئے اسکا میں نہیں موجودہ حکومت ذمہ دار ہے‘معیشت پر سیاست نہ کی جائے، ملک کو بھنور سے نکالنے کے لیے تعاون کیا جائے، لوگوں کو ڈرا کر رکھا ہے، کوئی سونا تو کوئی ڈالر خرید رہا ہے‘سیاسی گیم اسکورنگ کرکے معیشت کو نقصان پہنچایا گیا ‘اسحاق ڈار نے ایک بار پھر ملک کے ڈیفالٹ نہ ہونے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاہے کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام پورا کریں گے لیکن عوام کو یرغمال نہیں بنائیں گے‘پاکستان کا مستقبل روشن ہے ‘ہم ہوں نہ ہوں ملک ضرور آگے جائے گا‘ اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے لیے ایف بی آر کی پالیسی کو بھی نرم کیا جا رہا ہے۔بدھ کو تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ تین ماہ سے منصب پر فائز ہوں اور ہر وقت ڈیفالٹ کی باتیں سنتا ہوں، لوگ اس طرح کی باتوں پر توجہ نہ دیں ‘لوگوں کو اس ڈر سے نکالنا ہوگا،انٹیلی جنس ایجنسیاں ڈالر اسمگلنگ روکنے میں اہم کردار کررہی ہیں ‘یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے 70ارب ڈالر کے نقصان کا کون ذمہ دار ہے؟ پاکستان اس گمبھیر صورتحال میں کیسے پہنچا؟ ملکی زرمبادلہ ذخائر کم ہیں مگر ڈیفالٹ کا خطرہ بالکل نہیں ۔انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان کی معاشی ترقی دنیا دیکھے گی۔پاکستان کو 31ارب ڈالر کا بندوبست کرنا ہے‘ اسٹیٹ بینک نے امپورٹ سے متعلق نیا سرکلر جاری کر دیا ہے جس میں امپورٹ پر عائد پابندیوں کو ہٹا دیا گیا ہے، شق 87، 85اور 84 ختم کرکے امپورٹر کو ریلیف دے دیا ہے جبکہ توانائی، فارما اور اسپیئر پارٹیس کی امپورٹ پر عائد پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید