• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، کورونا کیسز میں اضافہ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 25 کروڑ تک ہو سکتی ہے، ماہرین

کراچی(نیوزڈیسک)چین میں کورونا کیسز میں اضافے کے نتیجے میں ہسپتالوں میں شدید دباؤکی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ اسپتال زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ 30سالوں میں ایسا رش کبھی نہیں دیکھا اسپتالوں میں ادیات کا زخیرہ بھی نہیں ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کی شدت اور سرکاری اعداد و شمار پر شک کا اظہار کرتے ہوئے متعدد ممالک نے چین کا سفر کرنے والے شہروں کے لیے نئے سفری قواعد پر غور شروع کر دیا ہے۔چین کے شہر چینگڈو کے بڑے ہسپتال ہوگژی کے عملے نے بتایا کہ 7دسمبر کو پابندیوں میں نرمی کے بعد سے کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال میں بہت زیادہ مصروف ہوگئے ہیں۔ہسپتال کے باہر ایمبولینس ڈرائیور نے شناخت چھپاتے ہوئے بتایا کہ میں یہ کام 30سال سے کر رہا ہوں اور میں نے ایسا رش پہلے نہیں دیکھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہسپتال میں ایمرجنسی کے اندر اور باہر لوگوں کی لمبی قطاریں ہیں، ایمبولینس میں آنے والے زیادہ تر مریضوں کے آکسیجن لگی تھی تاکہ انہیں سانس لینے میں مدد مل سکے۔محمکہ ایمرجنسی کی فارمیسی کے عملے نے بتایا کہ تقریباً تمام ہی کورونا کے مریض ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں کورونا سے متعلقہ ادویات کا ذخیرہ نہیں ہے، صرف علامات جیسا کہ کھانسی سے متعلق ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ کے ہسپتال چیوینگ کے حکام زینگ یوہوا نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں آنے والے مریض عمررسیدہ اور شدید بیمار تھے۔
اہم خبریں سے مزید