• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کا استعفوں پر سپریم کورٹ جانے اور مہنگائی کے خلاف تحریک کا اعلان

لاہور( ایجنسیاں)تحریک انصاف نے مہنگائی ‘ معیشت کی ابتر صورتحال ،بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف (آج) جمعہ سے ملک گیر احتجاج شروع کرنے اور استعفوں کی منظوری کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیاجبکہ پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کا کہناہے کہ ہارس ٹریڈنگ کے کھیل کو ناکام بنائیں گے‘ .

عدم اعتماد کے بعد پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی طرف جائیں گے‘جب تک حکومت نہیں جاتی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے‘پورے پاکستان کے لوگ باہر نکلیں‘تین ہفتوں کے احتجاج کے بعد عمران خان بھی اس میں شامل ہو جائیں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے‘

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب مسرت جمشید چیمہ اور مرکزی رہنما حماد اظہر کے ہمراہ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روزعمران خان کی صدارت میں سینیٹ ممبران کا اجلاس ہوا ہے‘قانون کوپس پشت ڈال کر میلوڈی مارکیٹ کے پیچھے بہت ہی تاریک اور ویران جگہ کو اعظم سواتی کے لئے سب جیل ڈکلیئر کیا گیا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں‘پیرکو سینیٹ ممبرا ن اس عمارت کے سامنے احتجاج کریں گےاور اعظم سواتی کی رہائی کے لئے بڑا احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے پاکستان کی عدلیہ تاریخ دہرائی جارہی ہے۔

پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کا کھیل کھیلا گیا ‘جب بھی منڈی لگتی ہےزرداری سندھ سے نوٹوں کی بوریاں بھر کر پنجاب میںآ بیٹھتے ہیں‘ زرداری اینڈ کمپنی کا کردارکسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔ ان کی کوشش ہے کہ پنجاب میں اراکین اسمبلی کو خریدا جائے‘کوئی بے غیرت ہی ہوگاجو اس پیشکش کو قبول کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید