• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس کی مری آنیوالے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس مری کی جانب سے برف باری کے دوران مری آنے والے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی گئی ۔ڈی ایس پی ٹریفک مری نے کہاہے کہ برف باری کے دوران مری آنے والے سیاح مکینکلی طور پر درست گاڑی کا انتخاب کریں، انہوں نے کہاکہ صرف لائسنس ہولڈر ڈرائیوروں کو مری میں داخلہ کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ منفی ٹمپریچر ہونے کی وجہ سے گاڑی میں اینٹی کولنگ لکیوڈ کا استعمال کریں۔ عرفان حیدرنے مزید کہا کہ برف باری کے دوران گاڑی کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں، گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کی صورت میں گاڑی کے شیشے مکمل طور پر بند نہ کریں ،گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اوورٹیکنگ سے گریز کریں۔
اسلام آباد سے مزید