• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تونیشا شرما کی موت، پولیس کو اہم ثبوت مل گیا

آنجہانی نوجوان اداکارہ تونیشا شرما کی موت سے متعلق مہاراشٹرا پولیس کو اہم ثبوت مل گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 سالہ تونیشا شرما کی موت سے قبل شیزان خان سے شدید نوعیت کی بحث ہوئی، اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو مل گئی۔

تونیشا شرما موت کیس میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج برآمد کرلی اور کہا کہ آنجہانی اداکارہ کی موت سے قبل ساتھی اداکار اور سابق بوائے فرینڈ شیزان خان سےشدید بحث ہوئی۔

پولیس جو تونیشا شرما کی موت کی مختلف حوالوں سے تحقیقات کررہی ہے، اُس نے دونوں کی موبائل فون چیٹ کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

تونیشا شرما نے 24 دسمبر کو ٹی وی شو علی بابا داستان کابل کے سیٹ پر خودکشی کی، جس کے اگلے ہی دن اُس کے سابقہ بوائے فرینڈ شیزان خان کو پولیس نے خودکشی پر اکسانے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

عدالت نے ملزم کا پہلے 4 دن کا ریمانڈ دیا اور پھر اس میں مزید 2 دن کی توسیع کی جو آج ختم ہوگئی لیکن کورٹ نے پولیس کی استدعا پر تحویل میں ایک دن کا اضافے کردیا۔

اس سے پہلے پولیس کہہ چکی ہے کہ تونیشا شرما کے اہلخانہ نے قتل کی تحقیقات کرنے کی درخواست دی ہے، اداکارہ کی والدہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق امکان ہے کہ ہم جمعے کو شیزان خان کی بہنوں اور والدہ کا بیان بھی ریکارڈکرنے کےلیے بلائیں۔

یہ بات پہلے ہی سامنے آچکی ہے تونیشا شرما اور شیزان کے تعلقات کے تھے، اداکارہ کی موت سے چند دن پہلے دونوں میں بریک اپ ہوگیا تھا۔

دوسری طرف اس حوالے سے تونیشا کی والدہ کا موقف ہے کہ شیزان نے اداکارہ کو دھوکا دیا، اُس نے اسے منشیات پر لگایا۔

شیزان کی بہن فلک ناز نے ایک بیان میں کہا کہ وہ تمام الزامات کے جلد ہی جواب دیں گی، فی الحال ہماری ترجیح ہمارا بھائی ہے، جو پولیس کی تحویل میں ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید