راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) اعلیٰ سطحی کابینہ کمیٹی نے مری میں برفباری کے موسم میں انتظامات کا جائزہ لیا ۔ صوبائی وزیر پارلیمانی امورمحمد بشارت راجہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر بشارت راجہ نےکہا کہ مری میں نیو ایئر نائٹ، ویک اینڈ اور برفباری ایک ساتھ ہیں لٰہذا اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں۔ اجلاس نے فیصلہ کیا گیا کہ مقررہ تعداد سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہونے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔بشارت راجہ نے کہا کہ مری میں 13سہولت مراکز قائم ہیں جو مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے۔ انہوں نےکہا کہ مری جانے والے سیاح ہنگامی ہیلپ لائن 9269015-051 اور 9269016 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اجلاس میں کمشنرثاقب منان، آر پی او راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر مری احمد حسن رانجھانے شرکت کی۔