اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) 2022ءکے دوران راولپنڈی میں130013ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس میں165 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے ، موٹر سائیکل سوار روڈٹریفک حادثات متاثرین میں سب سے زیادہ ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرراولپنڈی انجینئر کامران رشیدکی زیر صدارت جمعہ کو ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122راولپنڈی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ 12925متاثرہ افراد کو ایمرجنسی سروسز فراہم کی گئی ۔