• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے چینی وزیرخارجہ پہلا غیر ملکی دورہ پاکستان کا کریں گے

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) چین کے نئے وزیر خارجہ کن گینگ رواں سال کے تیسری سہ ماہی میں پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے۔ وہ اس سے قبل بحیثیت اسسٹنٹ وزریر خارجہ کے نوازشریف کی حکومت میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ کن چینی صدر زی جن پنگ کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں زرائع نے بتایا ہے کہ چینی وزیر خارجہ بیجنگ میں تعینا تی سے قبل امریکا میں سفارتکار کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ زرائع نے یہ بھی بتایا کہ نئے چینی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تھی تو اس وقت یہ پیغام ملا تھا کہ جب بھی چینی وزیر خارجہ کا بیرون ممالک کے دوروں کا پروگرام بنا وہ پہلے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کن گینگ کو وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے جس کا چینی وزیر خارجہ نے شکریہ ادا کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹویٹ میں چینی وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ پاکستان چین سے باہمی تعاون اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ کی حیثیت سے نئی بلندیوں کو چھونا چاہتے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ کا تقرر چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی کمیٹی کے 13 ویں اجلاس میں ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید