• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں لاوا پک رہا ہے، صوبہ بارود کا ڈھیر بن چکا، سراج الحق

ٹھٹھہ (نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لاوا پک رھا ھے بارود کا ڈھیر بن چکا ھے گوادر میں حکومت مذاکرات کا راستہ اختیار کرے ورنہ حالات کی زمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومت پر ھوگی۔ ٹھٹھہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ھوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ گوادر میں عوام کی بات سننے کے بجائے سیکڑوں لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا ھے ماؤں اور بیٹیوں پر تشدد کیا گیا ھے گوادر میں میڈیا پر پابندی عائد ھے لوگ آئین کے مطابق اپنے حقوق مانگ رھے ھیں گوادر حالات کی تمام تر ذمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر ھوگی یہ سال غربت ،بدامنی ،مہنگائی ،سیلاب ،طوفان اور غریبوں کی چیخ وپکار کے باعث تباہ حال سال ثابت ھوا ھے یہ جھوٹی حکومت ھے اسلام آباد میں ایک طرف علی بابا اور دوسری طرف چالیس چور ھیں اور چالیس چوروں نے علی بابا کا محاصرہ کیا ھے 13 جماعتوں کی اتحاد پی ڈی ایم ھے پیپلزپارٹی بھی اس کے ساتھ ھے ، 75 برسوں سے امریکہ کے ایجنٹ ھم پر مسلط ھیں یہ ملک میں صرف حکومت کرنے آتے ھیں پورا سندھ ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر ھے کراچی سمیت سندھ کے کسی بھی شہر میں کوئی محفوظ نہیں ہے بچوں کو اغوا کیا جارھا ھے اور پولیس وزراء ،مشیروں،اراکین اسمبلی کو پروٹوکول دینے میں مصروف ھے۔ بعد ازاں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے شیرازی ھاؤس پہنچ کر رکن صوبائی اسمبلی سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے والد سید اعجاز شیرازی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید