کراچی (نیوز ڈیسک) سکھر حیدر آباد موٹر وے منصوبے میں دو سو ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ کا تبادلہ کردیا گيا۔ جے آئی ٹی سربراہ چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ ڈاکٹر محمدنواز شیخ کا تبادلہ کرکے عثمان غنی صدیقی کو نیاچیئرمین اینٹی کرپشن سندھ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد نواز شیخ موٹر وے اسکینڈل معاملے پر تفتیشی افسران پر دباؤ ڈال رہے تھے جس پر انہیں ہٹایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سابقہ چیئرمین اینٹی کرپشن محمد نواز شیخ کی انکوائری کے دوران بااثر سیاسی شخصیات پر اثرپڑا۔