پشاور ( نمائندہ جنگ )پشاور پریس کلب کے انتخابات میں ارشد عزیز ملک بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات چیئرمین الیکشن کمیٹی ذوالفقار چترالی کی نگرانی میں منعقد ہوئے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجکر 30 منٹ تک جاری رہی پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2023میں یونٹی، پروگریسیو اورڈیموکریٹک گروپ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے تمام عہدوں پر کلین سویپ کرلیانتائج کے مطابق یونٹی پروگریسیو ٗ ڈیمو کریٹک پینل کے صدارتی امیدوار جنگ گروپ کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ارشد عزیز ملک 366 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے پشاور پریس کلب کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ انکے مد مقابل پروفیشنل جرنلسٹس فورم کے صدارتی امیدوار سیدبخار شاہ باچا صرف 109 ووٹ لے سکے جیو ٹی وی کے کیمرہ مین رضوان شیخ 302 ووٹ لیکر نائب صدر بن گئے جبکہ انکے مدمقابل نادر خواجہ نے 168 ووٹ حاصل کئے عرفان موسیٰ زئی 286 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ انکے مدمقابل عالمگیر خان 190 ووٹ حاصل کرسکے طیب عثمان اعوان 318 ووٹ لیکر جائنٹ سیکرٹری بن گئے جبکہ انکے مد مقابل عارف حیات 150 ووٹ حاصل کرسکے اسی طرح فنانس سیکرٹری کے عہدوں پر تین امیدواروں کا مقابلہ ہوا جن میں عماد وحید 228 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ انکے مدمقابل احتشا م خان 142 اور جمیل مہمند 99 ووٹ لے سکے گورننگ باڈی کی 10 نشستوں پر کل 22 امیدواروں میں مقابلہ ہوا جن میں یونٹی ٗپروگریسیو ٗ ڈیمو کریٹک پینل کے 9امیدوار شمیم شاہد ، سیف الاسلام سیفی، نبی جان، امیر معاویہ، ناصر داوڑ، عمران ایاز ٗ افتخار فردوس ٗظفر اقبال اور پروفیشنل جرنلسٹس پینل کی انیلہ شاہین کامیاب رہے یونٹی ٗپروگریسیو اور ڈیموکریٹک پینل کے فیاض احمد اور پروفیشنل جرنلسٹس پینل کے ابراہیم خان کے ووٹ برابر رہے۔