لاہور(آئی این پی ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ کھلے دودھ پر پابندی صوبے بھر میں لگائی جائے گی تاہم پہلے مرحلے میں لاہور سے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی حکمت عملی بنالی گئی ہے۔