• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی جیل میں فائرنگ سے قیدی ہلاک، 17 زخمی

تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی جیل میں فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک اور 17زخمی ہوگئے۔ واقعہ قیدیوں کی جانب سے سزائے موت کے خلاف احتجاج کے دوران پیش آیا ۔ ناروے میں قائم ایران ہیومن رائٹس (آئی ایچ آر) نے کہا ہے کہ قیدیوں نے ایک اسیر کو پھانسی سے قبل قید تنہائی میں منتقل کرنے کے خلاف احتجاج کیاتھا۔دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزا پانے والے قیدیوں کے درمیان تنازع شروع ہو گیا تھا اور ایک شخص پتھراؤکے دوران ہلاک ہو ا۔ آئی ایچ آر کے مطابق قیدیوں نے خامنہ ای اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ قیدیوں نے فساد کے دوران کرج جیل کے داخلی راستوں کو بھی بند کردیا اور نگرانی کے کیمرے توڑ دیے۔ ہلاک ہونے والے قیدی کی شناخت محسن منصوری کے نام سے ہوئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس کے سر میں گولی ماری گئی تھی۔
یورپ سے سے مزید