• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو مکمل خود مختار ادارہ تسلیم کر لیا

اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد)سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مکمل آئینی و قانونی اختیارات آرٹیکل204اور الیکشن ایکٹ 217کی سیکشن 10کے تحت تفویض کر کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مکمل خودمختار ادارے کی حیثیت تسلیم کر لی ہے۔ 

توہین الیکشن کمیشن کے حوالے سے مختلف ہائیکورٹوں سے حکم امتناعی جاری کر رکھےتھے ان کو بھی ختم کر دیا ہے اب الیکشن کمیشن آف پاکستان ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 17جنوری 2023کو ذاتی طور پر بمعہ اسد عمر اور فواد چوہدری کے پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے.

 اگر مذکورہ تینوں یا ان میں سے کوئی ایک 17جنوری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پیش نہ ہوئے تو الیکشن کمیشن عدم تعمیل ہونے کی صورت میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر سکے گا ۔

 اس نئی اور اہم صورتحال کے بارے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جلسوں،لانگ مارچ میڈیا کانفرنسوں خصوصی انٹرویوز میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فاضل ممبروں کی برسرعام جو تضحیک و تذلیل کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید