لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس جواد حسن گرین ایریاز کو ختم کرنے کے حوالے سے کیس میں سیکرٹری ہاؤسنگ سمیت دیگر حکام کو 5 جنوری کیلئے نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ماضی میں عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد ہوتا تو آج لاہور کی یہ حالت نہ ہوتی،یہاں اسموگ ہمارا بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے، لاہور میرا شہر ہے اسموگ کی وجہ سے یہاں رہنا مشکل ہورہا ہے، ماحولیات کے قانون کا اطلاق ہوتا تو آج اسموگ نہ ہوتی، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو چارٹ کی شکل میں گزارشات بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے عندیہ دیا کہ پھر ان گزارشات پر عملدرآمد کا حکم دیا جائیگا،عمرانہ ٹوانہ کےوکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ بہت تیزی سے گرین ایریا ختم کیے جا رہے ہیں ،سبز علاقہ ختم ہونے سےماحول خراب ہو رہا ہے۔