لاہور (این این آئی) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا یہ ایک آئینی تقاضا ہے، ڈیفالٹ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا۔دوست ممالک بھرپور مدد کا عندیہ دے چکے‘ اتحادی حکومت کی پالیسیوں کے باعث معاشی استحکام آنا شروع ہوگیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں وفود کے ہمراہ ملاقاتیں کرنے والے سابق صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں سابق وزراء رانا مشہود احمد خان، خواجہ عمران نذیر، ایم این اے نواب شیر وسیر، ایم این اے ملک محمد ریاض، میاں فدا حسین وٹو، رانا عبدالرؤف غزالی سلیم بٹ، حنا پرویز بٹ، سمیرا کومل، فیصل حیات جبوانہ اور مفتی انتخاب عالم نوری شامل تھے۔