لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پورا ملک جل رہاہے، لوگ مہنگائی سے بلبلا اٹھے، مزدوروں، کسانوں، کاروباری لوگوں کی حالت دیکھ کررونا آتا ہے، تجارت بیٹھ گئی، معیشت کا ستیاناس ہو گیا، پی ڈی ایم، پی پی پی ، پی ٹی آئی ٹرائیکا ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا رہا ہے،فی کلو آٹا 150روپے ، 20کلو کا تھیلا تین ہزار میں ہے، نوجوان بے روزگار، لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ٹرائیکا اپنی لڑائیوں میں مصروف، ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں، ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارگوجرانوالہ میں ورکر زکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاوید قصوری، بلال بٹ اور ضلعی امیر مظہر رندھاوا بھی موجود تھے۔سراج الحق نے کہا کہ حکمران گوادر کے رہائشیوں کو حقوق دیں ظلم بند نہ ہوا تو ملک بھر سے عوام کو احتجاج کیلئے وہاں لے جائیں گے۔