لاہور (نمائندہ جنگ)صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقے جمعہ کے روز بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہے جبکہ حد نگاہ بھی نہ ہونے کے برابر ہونے کے باعث اہم شاہراہوں سمیت موٹرویز کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا جبکہ پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثرہے۔حد نگاہ نہ ہونے کے برابر، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نےآ ج او رکل بالائی علاقوں میں بارش کے امکان کی پیش گوئی کی ہے۔ ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ ، لاہور ملتان موٹر وے ایم تھری کو فیض پور سے رجانہ، موٹر وے ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور موٹروے ایم الیون کو لاہور سے سیالکوٹ تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا