ملتان(سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف ضلع ملتان کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی و صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب عون عباس بپی اور ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال کے مطابق پورے جنوبی پنجاب میں ’’الیکشن کراؤ، ملک بچاؤ‘‘ کے سلسلے میں جلسے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، موجودہ امپورٹیڈ حکومت نے ملک میں معاشی بحران کے ساتھ مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ کردیا ہے، وہ دن زیادہ دور نہیں کہ جب ملک میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی، اجلاس میں جنرل سیکرٹری چوہدری بنیامین ساجد اور دیگر نے شرکت کی۔